بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میلبورن ٹیسٹ، انگلینڈ 185 پر ڈھیر،آسڑیلیا کی پوزیشن مستحکم

آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کے میلبورن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسڑیلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 124 رنز درکار ہیں، گزشتہ روز جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسڑیلیا نے ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے تھے جبکہ وکٹ پر مارکس ہیرس 20 اور نائٹ واچ مین نتھن لیون بغیر کوئی سکور بنائے موجود تھے، قبل ازیں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم صرف 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان جو روٹ پچاس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، بین سٹوکس پچیس، جونی بیئرسٹو 35 اور اولی رابنسن نے بائیس رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا، آسڑیلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور سپنر نتھن لیون نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک نے دو، سکاٹ بولینڈ، کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر آسڑیلیا نے دو صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے  مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے،نیتھن لیون
Back to top button