بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین میں کورونا کے مقامی منتقلی کے 155 کیسز ریکارڈ


چین کے شہر ژیان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے میں تیزی آ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 ماہ کے ریکارڈ 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔شہر ژیان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ 13 ملین کی آبادی والے شہر ژیان میں مکمل لاک ڈاون کا آج چوتھا روز ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 114 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔چین بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے  چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی
Back to top button