بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دنیا کے سب سے بڑے قلمی قرآنی نسخے کی نمائش

ساہیوال میں دنیا کے سب سے بڑے قلمی قرآنی نسخے کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن پاک کے قلمی نسخے کی نمائش کا افتتاح آرٹس کونسل میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 41 فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا قرآن پاک کا یہ نسخہ دنیا کا سب سے بڑا قلمی نسخہ ہے، اسے لکھنے کی سعادت امتیاز حسین شاہ نے حاصل کی ہے۔

نمائش کے شرکاء نے قلمی نسخے کو نہایت احترام سے دیکھا اور قلم کار کے جذبے کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قرآن پاک ہاتھ سے لکھنا کسی سعادت سے کم نہیں ہے، قلم کارنے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

Back to top button