بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا شادی والے گھرکو آگ لگا دی گئی

فیصل آباد میں گزشتہ رات شادی والے گھر میں دو گروپوں میں جھگڑا  کے بعد مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق فاروق آباد میں گزشتہ رات شادی والےگھر میں 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران  خواتین کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا تھا، بعدازاں مخالفین نے شادی والےگھر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیاگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Back to top button