بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی کے وفدکی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت سینیٹرانگس کنگ نے کی جبکہ امریکی ناظم الاموربھی وفد کے ساتھ تھیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور، افغانستان کی سکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ مثبت دوطرفہ رابطے برقرار رکھنے، پرامن اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زرو دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے افغان صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ کی خصوصی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Back to top button