بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے کہا کہ ’میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ کے لیے میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بلاشبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کو ملانے والا شہر ہے‘۔

انہوں نے دبئی میں مزید وقت گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مختلف شخصیات کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیے  طالبان کا پھانسی اور ہاتھ کاٹنے کی سزائیں نافذ کرنے کا اعلان
Back to top button