بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جونیئر ورلڈ کپ ہاکی،پاکستان نے مصر کو شکست دیدی

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام انڈیا کے شہیر بھوبنیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے مصر کو 1-3 گول سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے رضوان علی کی شاندار ہیٹ ٹرک،نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے
تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ کے پول ڈی میچ میں پاکستان جونیئرز نےمصر ہاکی ٹیم کو 1-3 گول سے شکست دیدی۔

پاکستان جونیئرز کے ہونہار ڈریگ فلکر رضوان علی نے پینلٹی کارنرز پر تین شاندار گول سکور کئے جبکہ مصر کی جانب سے اعود حسین کھیل کے 22ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا۔ نے کھیل کا آغاز برق رفتار کھیل سے ہوا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے تاہم پاکستان جونیئرز نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کئی بار مصر کی گول پوسٹ پر حملے کئے۔ مصر ٹیم کی جانب سے انکے گول کیپر عبدالسلیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر رضوان علی نےکھیل کے 19ویں،32ویں اور 53ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین گول سکور کئے اور میچ کی ہیٹ ٹرک قائم کی۔

نائب کپتان معین شکیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس موقع پر معین شکیل نے کہا کہ کوچ کے دیئے گئے پلان پر عمل کیا اور پینلٹی کارنرز حاصل کئے جسکا فائدہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے خلاف بہتر میچ حکمت عملی اپنائیں گے۔ پاکستان اپنا پول کا آخری میچ ارجنٹائن کے خلاف کل 28 نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق 4:30بجے کھیلے گا

Back to top button