بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ امریکا کو روند کر سیمی فائنل میں داخل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں کرس جارڈن کی ہیٹ ٹرک اور کپتان جوش بٹلر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ بارباڈوس میں کھیلے جانے والے گروپ 2 کے اس اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کی آخری 5 وکٹیں بغیر کسی رن پر گرگئیں۔ امریکا کی ٹیم 115 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔  شریک میزبان ٹیم کی جانب سے نتیش کمار 30 اور کوری اینڈرسن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ نے 21 ایرون جونز نے 10 رنز بنائے، اسٹیون ٹیلر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک بناتے ہوئے چار آؤٹ کیے۔ انکے علاوہ سین کرن اور عادل رشید نے دو دو جبکہ ریس ٹاپلے اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کپتان جوش بٹلر نے 38 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ فل سالٹ نے 25 رنز بنائے۔بٹلر نے امریکا کے بولر ہرمیت سنگھ کو ایک ہی اوور میں 5 چھکے لگائے۔

مزید پڑھیے  امریکی شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
Back to top button