بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی کیلئے سی این جی سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ملک بھر کے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے سی این جی اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بند کی جائے گی جبکہ برآمدی صنعتوں اور کھاد کارخانوں کو بھی بلاتعطل گیس فراہم ہوگی۔

  وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی موسم سرما میں گیس کی طلب اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جائے گی اور سی این جی سیکٹر کی گیس میں کٹوتی کی جائے گی ۔

تاہم ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کو یکم دسمبر سے ڈیڑھ سے دو ماہ کیلئے بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے  ۔

Back to top button