بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی کورونا ٹیسٹ مثبت نہ آیا

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اچانک کمی واقع ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے کے 5 اضلاع میں 283 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئی مثبت کیسز سامنے نہیں آیا اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح صفر فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں 171 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیا، کوئٹہ کے اسپتالوں میں کورونا کے 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی 358 ہے جبکہ صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 77 رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 28 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

Back to top button