بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے، سردار عبدالرحیم

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ق کے بعد فنکشنل لیگ بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی۔

فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے اپنے گلے شکوے ہوتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوچ سمجھ کر ہی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا ہو گا، اس میں بہتری ہی ہو گی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اتحادیوں کا سیاہ قانون سازی کا حصہ بننے سے انکار جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ اتحادیوں کے انکار اور تحفظات کے بعد حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس، ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کے قوانیں واپس لے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے۔

Back to top button