بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر چیف جسٹس گلزار احمد کا اظہار تشویش

 چیف جسٹس پاکستان  جسٹس گلزار احمد  کا کہنا ہے کہ پولیس کے امور  میں سیاسی مداخلت کے سبب کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں پولیس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ملک میں   بڑھتے جرائم  اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، قبضہ مافیا،سمگلنگ جرائم کی شرح میں اضافہ کی بڑی وجوہات ہیں۔

چیف جسٹس نے  اپنے خطاب کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز  پر شہری اور  دیہی علاقوں میں انتظامات   پر بھی زور دیا۔

Back to top button