بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ذلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کیس کے معاملے پر ذلفی بخاری نے کمشنر  راولپنڈی گلزار حسسین شاہ پر ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر  راولپنڈی گلزار  حسسین شاہ کو  طلب کر لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خرم سلیم نے کمشنر کو عدالت میں حاضری کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی پیر کو طلب کیے جانے کے باوجود  عدالت میں حاضر نہ ہوئے، ذلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی پر  ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے ذ لفی بخاری پر کرپشن کا الزام لگایا تھا، رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر ذ لفی بخاری نے 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

مزید پڑھیے  صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے دائر تمام درخواستیں ناقابل سماعت قرار
Back to top button