بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار،494کیسز،3اموات

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 494 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی وائرس کے 370، راولپنڈی میں 42، گوجرانوالہ 18 اور فیصل آباد میں 13 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 15 ہزار 247 اور لاہور میں 11 ہزار 347 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

صوبے میں رواں سال ڈینگی بخار سے 51 اموات ہو چکی ہیں۔

پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت 2 ہزار 535 جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ایک ہزار 660 مریض زیرعلاج ہیں۔

Back to top button