بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر

طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے محمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی افغان سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔

خبرایجنسی سے گفتگو میں طالبان رہنماکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ اورطالبان ترجمان کی طرف سےخبرپرابھی کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔

خیال رہے کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد نئی عبوری حکومت بنائی ہے تاہم دنیا بھر میں تاحال سفارتکار مقرر نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کسی ملک نے باقاعدہ تسلیم کیا ہے۔

Back to top button