بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی مسافر طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، سی اے اے

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اڑنے والا بھارتی طیارہ لاہور سے گزر کر شارجہ گیا۔

گزشتہ روزبھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی اور بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ گیا۔

بھارتی طیارے ائیر بس 320 نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا، مسافر بردار طیارہ گزشتہ روز لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی درخواست پرپاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

Back to top button