بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی کے گلی محلوں سے تجاوزات ختم کی جائیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے غیر قانونی تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات گرانے کی باری آگئی۔

عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے کے ذریعے حکم دیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز، ڈی ایم سیز، گلی، محلوں، فٹ پاتھ اور سٹرکوں سے تجاوزات ختم کریں۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کی تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ گلی، محلوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

تحریری فیصلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ بتایا جائے کہ ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی۔

عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں یہ حکم بھی دیا ہے کہ اگلے سیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سی رپورٹس کے ہمراہ خود پیش ہوں۔

Back to top button