بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل

کالعدم تنظیم کے اسلام آباد لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل ہیں۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے جب کہ چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں ہیں۔

اس کےعلاوہ  فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ہے تاہم اسلام آباد میں میٹرو سروس کو کھلا رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہےکہ راولپنڈی میں صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے اور میٹرو سروس پنڈی میں تاحکم ثانی بند رہے گی تاہم اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلے گی۔

دوسری جانب رکاوٹوں کے باعث شہریوں، طلبہ، نوکری پیشہ افراد، مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کی اسپتال منتقلی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Back to top button