بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں جامع اور شمولیتی حکومت کی حمایت کرتاہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے، پاکستان افغانستان میں سب کی شمولیت کے ساتھ افغان حکومت کی حمایت کرتاہے۔

آرمی چیف نے پاک امریکا پائیدار کثیر الجہتی تعلقات کے لیے بامقصد دوطرفہ رابطہ برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

امریکی نائب وزیرخارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور افغانستان سے کامیاب انخلا میں تعاوں پر بالخصوص پاکستان کے کردار کو سراہا۔

امریکی نائب وزیرخارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Back to top button