بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ریلوے ٹریک پر دھماکہ

سکھر کے قریب کوٹ لالو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک ٹوٹ گیا۔

ایس پی ریلوے کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے کچھ دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی۔

ایس پی ریلوے کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اپ ٹریک پر کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

Back to top button