بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھاری مقدار میں منشیات برآمد

یمن کی سرحد کے قریب سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں جبکہ 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب کی سرحدی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی سرحدی حدود کے قریب منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے جازان، نجران اور عسیر میں کاروائیاں کی ہیں۔ 

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ کاروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ منشیات میں 161 کلو حشیش اور 26 ہزار کلو بھنگ شامل ہے۔

انکا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 17 مقامی شہریوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار غیرملکیوں میں 6 ایتھوپین اور 3 یمنی شہری شامل ہیں۔

Back to top button