بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں پر بھارتی ظلم و ستم ختم ہی نہیں ہو رہے، آئے دن انہیں چھاپوں گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ بے گناہوں کی لاشیں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا ہے۔

بانڈی پورہ کے علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Back to top button