بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

یو ایس اوپن، مینز ڈبلز کا اعزاز جو سالسبری اور راجیو رام نے جیت لیا

نیویارک(آن لائن)جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا اعزاز برطانوی جوڑی جو سالسبری اور راجیو رام نے جیت لیا ہے، دونوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود برطانیہ کے اینڈی مرے اور برازیل کے سوئریس کو شکست دیکر یہ اعزاز اپنے نام کیا، سالسبری اور راجیو نے مقابلہ تین چھ، چھ دو اور چھ دو سے جیتا، فائنل جیتنے کے بعد جو سالسبری کا کہنا تھا کہ یہ ان کا خواب تھا کہ وہ یو ایس اوپن کا ڈبلز ایونٹ جیتیں جو آج پورا ہو گیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل سالسبری اور راجیو رام کی جوڑی نے 2020 میں آسڑیلین اوپن کا بھی مینز ڈبلز ایونٹ جیتا تھا سالسبری کا کہنا تھا کہ راجیو رام جیسے کھلاڑی کے ساتھ کھیل کر کامیابی حاصل کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ راجیو رام بہت شاندار اور متحرک کھلاڑی ہے۔

Back to top button