بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

یو ایس اوپن، نووک ڈجکووچ فائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر ون سربین ٹینس کھلاڑی نووک ڈجکووچ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنے حریف الیگزینڈر زیورو کو شکست دیکر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے جس کے بعد اب وہ ایک سال میں تمام گرینڈ سلام جیتنے والے کھلاڑی بننے سے صرف ایک میچ کے فاصلے پر رہ گئے ہیں،

فائنل میں ان کا مقابلہ روس کے کھلاڑی دانییل میدویدیف کے ساتھ ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل مقابلے میں اپنے حریف فلیکس اوگر کو شکست سے دوچار کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے، سیمی فائنل مقابلے کے پہلے سیٹ میں نووک کو الیگزینڈر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے بعد انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت لیا مگر چوتھے سیٹ میں ایک بار پھر الیگزینڈر نے کم بیک کیا اور کامیابی حاصل پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں نووک نے الیگزینڈر کو زیر کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی، میچ کا سکور یہ رہا ، چار چھ، چھ دو، چھ چار، چار چھ اور چھ دو۔

Back to top button