بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

یو ایس اوپن، دفاعی چیمپئن نومی اوساکا کو شکست

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن جاپان کی نومی اوساکا کو تیسرے رائونڈ میں کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی لیلا فرنینڈز نے سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے، اٹھارہ سالہ فرنینڈز نے اوساکا کو پانچ سات، سات چھ اور چھ چار سے شکست دیکر چوتھے رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے، شکست کے بعد جاپان کی ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا کا کہنا تھا کہ اس شکست کے بعد وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں ٹینس مقابلے سے بریک کی ضرورت ہے، یاد رہے کہ نومی اوساکا نے فرنچ اوپن سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جبکہ انہوں نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت نہیں کی تھی تاہم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی تھی اور انہوں نے افتتاحی تقریب میں ٹوکیو اولمپکس کی مشعل کو روشن کیا تھا۔

Back to top button