بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی کوریا کے سربراہ نے ہیئر سٹائل تبدیل کرلیا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن آج شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر ایک ملٹری پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے نظر آئے، جس میں وہ ماضی کے برخلاف کافی کم وزن تھے اور ان کی رنگت میں بھی فرق تھا۔ 

اس موقع پر ان کا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل شدہ اور اپنے دادا اور شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ جیسا تھا۔

فوجی پریڈ میں شمالی کوریا کی جانب سے کوئی اہم اور نیا اسلحہ نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدر جوئے بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے شمالی کوریامیں یہ پہلی فوجی پریڈ تھا۔ تاہم اس فوجی پریڈ میں کم جونگ ان کی تبدیل شدہ شخصیت پر زیادہ توجہ دی گئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ چند ماہ کے دوران ان کے وزن میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

Back to top button