بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی شہریوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں، وائٹ ہائوس

قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن نےکہا کہ طالبان نے لچک دکھائی ہے  جبکہ یہ ایک پہلامثبت قدم ہے

وائٹ ہاؤس نے طالبان کو ’ کوآپریٹو ‘ اور ’ پروفیشنل ‘ قرار دے دیا ہے ۔جمعرات کے روز کابل سے قطر ائیر لائن کی چارٹر فلائٹ کے ذریعے امریکی شہریوں کے کابل سے نکلنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک  بیان میں امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے کابل سے نکلنے کی اجازت دینے کے بعد طالبان کو ’ تعاون کرنے والے  ‘ اور ’ پیشہ ور ‘ قرار دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔

قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن نےکہا کہ طالبان نے لچک دکھائی ہے  جبکہ یہ ایک پہلامثبت قدم ہے ۔

خیال رہے کہ 200 کے قریب مسافروں جن میں امریکی اور برطانوی شہری شامل تھے ان کو لیکر قطر ائیر لائن کی پرواز جمعرات کی شب دوحہ پہنچی ۔

وائٹ ہاؤس نے چارٹر پروازوں کی حفاظت میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا

Back to top button