بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی  وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو  وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے

ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل۔

تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹیریل)، کمانڈانٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل عمران احمد اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) کے عہدے پر تعینات ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل (C4I)، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Back to top button