بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

حقانی خاندان کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی،ذبیح اللہ مجاہد

حقانی خاندان بھی طالبان کی ’امارت اسلامی ‘ کا حصہ ہیں، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نامزد نائب وزیر اطلاعات اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کےافراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی ’امارت اسلامی ‘ کا حصہ ہیں، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

Back to top button