بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فوجی کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ کر نہیں آئے، جان کربی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  کے ترجمان جان کربی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ طور پر امریکی  فوج کے کتوں کی کابل ائیر پورٹ پر پنجروں میں بند تصاویر  پر وضاحت دے دی ہے ۔

جان کربی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘  امریکی فوج مبینہ فوجی کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پنجروں میں چھوڑ کر نہیں گئی ہے  ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصاویر ان جانوروں کی ہیں جو امریکی فوج نہیں بلکہ ’کابل اسمال اینیمل ریسکیو‘ کی نگہداشت میں تھے’ ۔

واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر موجود فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر پر  مبینہ طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ پیر کی شب امریکی فوج افغانستان میں انخلا مکمل کرنے کے بعد ان کتوں کو کابل ائیر پورٹ پر  پنجروں میں بند کر کے چلی گئی ہے ۔

جس پر امریکا کو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Back to top button