بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی جی ایچ کیو پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری

 چیئرمین تحریک انصاف عمران  خان  کی گرفتاری کے بعد  جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو)  راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان  نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ  کی تھیں جن کی   تصاویر جاری کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے،  شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز  کر دیا گیا ہے۔ 

Back to top button