بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فہمیدہ مرزا نے پاکستان اولمپک کمیٹی کو دو ٹوک پیغام دیدیا

اولمپک کمیٹی کہتی ہے کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں، جوابدہ ہے تو آئی او سی کو، ہم کسی کو بھی ملک کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے،فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس کے حوالے سے بہت سے انکشافات سامنے آئی ہے،ٹوکیو میں جسطرح اولمپک مینیج کی گئی اس حوالے سے سٹیننڈنگ کمیٹی اور قومی اسمبلی میں خاصی تشویش پائی گئی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لسٹ کے مطابق طلحہ طالب جن کے والد کوچ ہیں انکی ایکریڈیشن نہیں کروائی گئی ،طلحہ طالب کے والد کی جگہ ٹوکیو فیڈریشن کے خاص آدمی کو بھیجا گیا

بیڈ منٹن میں اگر کوئی بچی جاتی ہے تو انکے بھی کوچ کی بجائے سیکرٹری جنرل کو بھیجا جاتا ہے، جو کہ فیڈریشن کا خاص آدمی ہوتا ہے،پاکستان کے لیے بہت سی باتیں سننے کو ملیں کہ اتھلیٹیس نے کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا ماسک بھی نہ پہنے، یہ بھی سننے کو ملا کہ فلسطین کے کوچ اتھلیٹیس کو گائیڈ کرتے رہے،آئندہ کسی کو بھی پاکستان کا نام بدنام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کوئی کہیں جاتا ہے تو پاکستان کا جھنڈا کس کے ہاتھ میں ہے، ایگزیکٹو میٹنگ میں طے ہوا کہ تمام تر معاملات اولمپک کمیٹی کے حوالے نہیں کیے جا سکتے، آئندہ کوئی بھی اگر پاکستان کا نام استعمال کرے گا اس حوالے سے حکومت آن بورڈ ہو گی،اولمپک کمیٹی کہتی ہے کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں، جوابدہ ہے تو آئی او سی کو، ہم کسی کو بھی ملک کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

Back to top button