بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ،خرم لغاری کی ضمانت منظور

تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے میں خاتون آمنہ یعقوب نے الزام عائد کیا تھا کہ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کروا رکھے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروالی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے 13 ستمبر تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے میں خاتون آمنہ یعقوب نے الزام عائد کیا تھا کہ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کروا رکھے ہیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ خرم لغاری کے والد سے شکایت کرنے پر ایم پی اے نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

Back to top button