بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے کا اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے 95 ہزار 165 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ہزار 870 ڈالر برقرار ہے۔

Back to top button