بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 33 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔ 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے93 ہزار 964 روپے ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 33 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔ 

Back to top button