بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان قندھار پر بھی قابض

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور طالبان کابل سے صرف 130 کلومیٹر دور  رہ گئے ہیں۔

طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار  پر بھی قبضہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزنی اور ہرات مکمل طور  پر طالبان کے کنٹرول میں جا چکے ہیں جس کے بعد طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور طالبان کابل سے صرف 130 کلومیٹر دور  رہ گئے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ کابل پر طالبان کا قبضہ صرف 3 ماہ کی کہانی رہ گیا ہے، دوسری جانب حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔

ادھر قندوز حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جہاں ائیرپورٹ پر تعینات افغان فوج کی 217 پامیر کور نے مزاحمت کے بغیر طالبان کے آگے ہتھیار ڈالے جبکہ شبرغان ائیر پورٹ پہلے ہی طالبان کے کنٹرول میں جا چکا ہے۔

Back to top button