بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

امریکی اتھلیٹ الیسن فیلکس نے تنخواہ کی کٹوتی پر سپورٹس برانڈ سے معاہدہ ختم کردیا

امریکی ایتھلیٹ الیسن فیلکس کی بیٹی اس وقت دو سال کی ہیں اور وہ اپنا 11واں تمغہ جیت کر اولمپکس کی تاریخ کی سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن چکی ہیں

امریکا سے تعلق رکھنے والی الیسن  فیلکس اپنے کیریئر کا 11واں میڈل جیت کر ٹریک اینڈ فیلڈ کی کامیاب ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

انہوں نے ٹوکیو اولمپکس  میں اپنے کیریئر کا گیارہواں میڈل جیتا  اور یہ اعزاز حاصل کیا حالانکہ لیکن ایک بڑے انٹرنیشنل اسپورٹس برانڈ نے ٹوکیو اولمپکس سے دوسال قبل صرف اس لیے ان کی تنخواہ میں کمی کی تھی کیونکہ وہ ماں بننے والی تھیں۔

حال ہی میں الیسن فیلکس نے اس اسپورٹس برانڈ سے تنخواہ میں 70 فیصد کٹوتی کرنے پر معاہدہ ختم کردیا ہے جس حوالے سے سوشل میڈیا پر برانڈ کے خلاف رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔

اسپورٹس برانڈ نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی ایتھلیٹ حاملہ ہو جائے تو 18 ماہ تک اس کی آمدن پر کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی ایتھلیٹ الیسن فیلکس کی بیٹی اس وقت دو سال کی ہیں اور وہ اپنا 11واں تمغہ جیت کر اولمپکس کی تاریخ کی سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن چکی ہیں۔

Back to top button