بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بگڑ گئی، نجی ہسپتال منتقل

ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button