بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی

مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کردی گئی ہے

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا بتادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button