بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترکی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی،3افراد جاں بحق

۔متاثرہ علاقوں میں 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔جنگلوں میں لگی آگ آبادی تک پہنچ گئی ہے

ترکی کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑی اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔اب تک 140 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔۔ترک حکام کے مطابق 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائر فائٹر آگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہیں۔


ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔جنگلوں میں لگی آگ آبادی تک پہنچ گئی ہے،ترک وزیر جنگلات کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آتشزدگی میں قابو پانے میں وقت لگے گا ،متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔

ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔سیاحتی مقام مرمر یس میں کئی گھر اور ہوٹل بھی آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔ ۔فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں آگ لگنے کے نتیجے میں خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔


اس حوالے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ’#PrayForTurkey‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایک صارف نے آگ لگنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوفناک فلم کی طرح ہے

مزید پڑھیے  اگست تک اسلام آباد کا تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا،وزیراعظم

یک صارف نے خوفناک تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے لئے دعا کریں، اللہ ان کو اس آفت سے بچائے اور سلامت رکھے۔

ایک صارف نے ترکی میں آگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ علاقوں میں آگ لگنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ترکی کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔

Back to top button