بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید

مقتول پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

مقتول پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شر پسند پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  وینزویلا میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افرادہلاک
Back to top button