بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عیدالاضحیٰ،کھالیں جمع کرنے سے متعلق حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری

زکوۃٰ، خیرات، عطیات اور قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں،نوٹیفکیشن

پنجاب میں 85کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پرکھالیں جمع کرنےپرپابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے علاوہ اخبارات میں اشتہاربھی شائع کرایا ہے۔

اشتہار میں شہریوں سے کہاگیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کوکسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے، قربانی کی کھالیں احتیاط سے عطیہ کریں اور اپنی زکوۃٰ، خیرات، عطیات اور قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں۔

اشتہار میں 85کالعدم تنظیموں اوران کے ذیلی اداروں کے نام دینے کے ساتھ ان تنظیموں کی طرف سے کھالیں جمع کرنےکی اطلاع دینے کیلئے ٹال فری نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

Back to top button