بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جرمنی میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی

مغربی جرمنی میں شدید بارش کے دوران کئی مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاع ہے

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے سبب اموات کی تعداد 93 ہوگئی، جب کہ 1300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ یورپ میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

جرمنی کے مغربی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔

مغربی جرمنی میں شدید بارش کے دوران کئی مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق سیلابی ریلے اپنے ساتھ بہت سے مکانوں کو بہا کر لے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں رائن لینڈ، پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ہیں۔ ہنگامی حالات میں کام کرنے والے ورکرز لاپتہ لوگوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Back to top button