بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج رات ساڑھے 10بجے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی طرح اس سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی تھی۔

Back to top button