بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان کی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ دیکھا ہے،روس

امریکا اور نیٹو کے عجلت میں کئے گئے انخلا سے افغانستان کی سیاسی اور فوجی مستقبل سے متعلق بڑی غیریقینی صورتحال ہے،روسی وزیر خارجہ

روس کا کہنا ہے امریکا اور نیٹو نے عجلت میں افغانستان سے فوجی انخلا کیا جس سے افغانستان کی سیاسی اور فوجی مستقبل سے متعلق بڑی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے، اس صورتحال میں پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیل جانے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تاشقند میں موجود روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سےحالیہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کے عجلت میں کئے گئے انخلا سے افغانستان کی سیاسی اور فوجی مستقبل سے متعلق بڑی غیریقینی صورتحال ہے۔ اس صورتحال میں پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیل جانے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

Back to top button