بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا کی ایک اور نسل کو افغان جنگ کے لیے نہیں بھیجا جائے گا،جوبائیڈن

طالبان پر بھروسہ نہیں، لیکن حکومت کے تحفظ کے لیے افغان فوج پر بھروسہ ہے


امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی ملٹری مشن 31 اگست کو ختم ہوجائےگا، امریکا کی طویل جنگ ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

افغانستان میں امریکی جنگ ختم کرنے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی ایک اور نسل کو افغان جنگ کے لیے نہیں بھیجا جائے گا، طالبان پر بھروسہ نہیں، لیکن حکومت کے تحفظ کے لیے افغان فوج پر بھروسہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن اور سلامتی متحد حکومت ہونے پر ہی آسکتاہے، امکان نہیں کہ افغانستان میں متحد حکومت کا قیام ہوسکے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو مل کر ملک کے مستقبل کے لیے بڑھنا ہوگا، افغان خواتین کو اپنے مستقبل سے متعلق خدشات درست بات ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں 2500 افراد کو امریکا منتقل ہونے کے لیے خصوصی ویزے دیئے گئے ہیں۔

Back to top button