بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں، ایران

امریکا نے پہلے شام، عراق میں داعش کو پالا اور اب افغانستان میں داعش کو لے کر آیا ہے


پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں ایک فریق ہیں جو امن کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف سے طالبان اور افغان حکومتی وفد کی ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی۔

ایران کے سفیر نے الزام لگایا کہ امریکا نے پہلے شام، عراق میں داعش کو پالا اور اب افغانستان میں داعش کو لے کر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس سے خطرناک صورت حال پیدا ہوجائے گی۔

سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ ایران مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا اور نہ ہی لے گا۔

Back to top button