بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ اسمبلی میں صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور

اپوزیشن کا احتجاج جاری رہنے پر اسپیکر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شور شرابے کے دوران صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور مکیش چاولہ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل دوبارہ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر مکیش چاؤلہ نے جوابی تنقید میں کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام اور جمہوریت دونوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔اپوزیشن کا احتجاج جاری رہنے پر اسپیکر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

Back to top button