بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کردیا

اہور ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔

Back to top button