بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواجہ آصف کی ضمانت منظور

خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے درخواست ضمانت 27 مارچ کو دائر کی تھی

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور ہوگئی۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔

خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے درخواست ضمانت 27 مارچ کو دائر کی تھی۔خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر 3 دن میں دلائل مکمل ہوئے ہیں۔

Back to top button